19 دسمبر 2012 - 20:30

امريکا ميں اسلحے پر پابندي کا مطالبہ وسيع تر ہوگيا ہے جس کے جواب ميں وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اس مطالبے کي تکميل کي راہ ميں رکاوٹيں حائل ہيں جنہيں دور کرنا في الحال ممکن نہيں ہے۔

ابنا: واشنگٹن ميں کانگرس کي عمارت کے باہر بڑي تعداد ميں لوگوں نے اجتماع کرکے اسلحے پر پابندي لگانے کا مطالبہ کيا - پريس ٹي وي کے مطابق مظاہرين نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور رياست کنيکٹي کٹ کے سينڈي ہک اسکول کے سانحے کا ذمہ دار حکومت کي پاليسيوں کو قرار ديا۔اس موقع پر مظاہرين کے ايک رہنما جان نيلسن نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ اسلحے کے قانون ميں اصلاح کرے اورآتشيں اسلحہ رکھنے پر پابندي لگائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسلحے کے قانون ميں اصلاح نہيں ہوگي،  امريکا ميں وحشيانہ تشدد اور سينڈي ہک اسکول سانحے جيسے واقعات کا سلسلہ جاري رہے گا۔اسي کے ساتھ ہمارے نمائندے  نے رپورٹ دي ہے کہ سينڈي ہک اسکول سانحے کے بعد عوام نے آتشيں اسلحے پر پابندي کے لئے دستخطي مہم شروع کي ہے اور تين دن  کے اندر اس پر ايک لاکھ  ساٹھ ہزار سے زائد افراد دستخط کرچکے ہيں - اس دستخطي مہم ميں امريکي صدر سے مطالبہ کيا گيا ہے کہ اسلحے پر پابندي لگانے کا بل جلد از جلد کانگرس ميں پيش کريں۔ادھر نيويارک کے ميئر بلومبرگ نے  امريکي صدر باراک اوباما اور کانگرس کے اراکين  سے ايک بار پھر مطالبہ کيا ہے کہ امريکا ميں آتشيں اسلحہ رکھنے پر پابندي لگائي جائے - نيويارک کے ميئر نے کہا ہے کہ اسلحہ رکھنے پر پاندي کے تعلق سے امريکي صدر کو عملي  قدم اٹھانا چاہیے۔امريکا ميں سينڈي ہک اسکول ميں بچوں کے قتل عام کے حاليہ سانحے کے بعد مختلف حلقوں کي جانب سے اسلحے پر پابندي کے مطالبے ميں وسعت آنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ يہ مطالبہ فوري طور پر پورا کرنا ممکن نہيں ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کرني نے اس سوال کے جواب ميں کہ وائٹ ہاؤس اسلحے پر پابندي کے لئے فوري طور پر کيا اقدامات کررہا ہے ، کہا کہ يہ ايک پيچيدہ مسئلہ ہے اور اس راہ ميں بہت سي رکاوٹيں حائل ہيں۔ انہوں نے کہا کہ صدر باراک اوباما کو اميد ہے کہ امريکي عوام اس مسئلے کو ايک دوسرے زاويہ نگاہ سے ديکھيں گے، اس پر اچھي طرح غور کريں گے اور اس کے بعد  آگے بڑھنے کے لئے ہمارے سامنے طريقہ کار پيش کريں گے - انہوں نے کہا کہ اکثر امريکيوں نے اس سلسلے ميں اقدام کا مطالبہ کيا ہے اور وائٹ آئندہ چند ہفتوں ميں اس سلسلے ميں اپني کوششوں کے نتائج کا اعلان کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آج وائٹ ہاؤس کے پاس ، اسلحے پر کنٹرول کے لئے کوئي خاص پروگرام نہيں ہے اور اتوار کي رات صدر باراک اوباما نے جو کچھ کہا ہے   اس کا مطلب يہ ہے کہ آئندہ ہفتوں ميں اس مسئلے پر غور کيا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ امريکي صدر باراک اوباما نے سينڈي ہک اسکول سانحے ميں ہلاک ہونے والوں کي ياد ميں  منعقدہ  ايک پروگرام ميں کہا تھا کہ ان کے دور صدارت ميں يہ چوتھا موقع ہے کہ اجتماعي قتل عام کا واقعہ رونما ہوا ہے ، يہ صورتحال قابل تحمل نہيں ہے اور اب اس ٹريجڈي کے خاتمے کے لئے عمل اقدام کي ضرورت ہے - انہوں نے کہا تھا کہ اس سلسلے ميں ہمارے اوپر کچھ فرائض عائد ہوتے ہيں اور ہم آئندہ ہفتوں ميں اس سلسلے ميں اپنے اختيارات اور توانائيوں سے کام ليں گے۔صدر باراک اوباما پر تنقيد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے گن کلچر کے نتيجے ميں ملک کو تشدد سے نکالنے کے لئے عملي طور پر کوئي اقدام نہيں کيا ۔

امریکہ میں گن کلچر کےتحت ہلاکتوں میں اضافہامريکا ميں گن کلچر کے تحت لوگوں کي ہلاکتوں کا سلسلہ جاري ہے۔امريکي پوليس نے اعلان کيا ہے کہ منگل کو رياست کلوراڈو کے شہر لانگمونٹ ميں ايک مسلح فرد نے فائرنگ کرکے تين افراد کو قتل کرديا - پوليس کے مطابق حملہ آور نے اس کے بعد خود کو گولي مارکے خودکشي کرلي - دوسري جانب رياست ميشيگن کے گورنر رک اسنائڈر نے تعليمي اداروں، اسپتالوں، عبادتگاہوں اور کھيل کے ميدانوں ميں غير سرکاري مسلح افراد کے داخل ہونے کے قانون کي منظوري کي مخالفت کردي ہے۔اس سے پہلے  وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کرني نے منگل کو ہي اعلان کيا تھا کہ اگر ڈيموکريٹ سنيٹر ڈيان فائن اسٹائن نے اسلحے پر پابندي کي تجويز سينٹ ميں پيش کي تو صدر باراک اوباما اس کي حمايت کريں گے۔ يہ ايسي حالت ميں ہے کہ  اسلحے پر پابندي کے لئے وائٹ ہاؤس کے سامنے عوام کے مظاہرے کا سلسلہ جاري ہے۔  ہمارے نمائندے  کے مطابق منگل کو بھي سيکڑوں لوگوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے اجتماع کرکے  امريکا کي نيشنل آرم ايسوايشن کے خلاف نعرے لگائے اور پورے ملک ميں اسلحہ رکھنے پر پابندي لگائے جانے کا مطالبہ کيا۔ مظاہرين نے رياست کنيکٹي کٹ کے شہر نيوٹاؤن کے سينڈي ہک اسکول سانحے ميں مرنے والوں کي ياد ميں ايک منٹ خاموشي اختيار کي اور اس کے بعد نيشنل آرم ايسوسي ايشن کے دفتر کي جانب مارچ کيا۔مظاہرين نے امريکا  ميں گن کلچر کے تحت خونريزي کے جرائم ميں نيشنل آرم ايسوسي ايشن کو شريک قرارديا اور اس کي جانب سے اسلحے پر پابندي کي مخالفت کي مذمت کي۔ايک اور رپورٹ کے مطابق منگل کو يوٹاہ ميں ايک گيارہ سالہ اسکولي لڑکا اسکول ميں بندوق ليکے پہنچ گيا۔ اس لڑکے کے بتايا کہ سينڈي ہک اسکول واقعے کے پيش نظر وہ اپني حفاظت کے لئے بندوق لايا ہے۔.....

/169